MUQABLA KAHANI NAVEESI , WA TEHREERI MUQABLA

by - June 26, 2019

مقابلہ کہانی نویسی و
مقابلہ دلچسب تحریر
کیا آپ کہانی یا کوئی بھی مزیدار تحریر لکھنے میں دلچسبی رکھتے ہیں لیکن ابھی تک آپ کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا؟ یا پھر آپ ایک عرصے سے لکھتے آ رہے ہیں لیکن آپ کسی کو اپنی تحریر دکھا نہیں پائے۔ اب آپ کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ آپ کسی بھی عنوان پر اپنی خوبصورت کہانی یا تحریر لکھ سکتے ہیں ۔
کہانی یا تحریر لکھنے سے نہ صرف آپ انعام کے مستحق ہو سکتے ہیں ' بلکہ آپ کی کہانی اور آپ کی دلچسب تحریر ہمارے بلاگ
https://haniknotes.blogspot.com/?m=1
میں بھی شامل کی جائے گی
Terms & Conditions 👇
۔ کہانی یا خوبصورت تحریر 2 الگ الگ مقابلے ہیں ' آپ کی کہانی یا تحریر 
تخلیقی ہونی چاہئے' کسی بھی پرانی یعنی پہلے سے لکھی ' شائع کی ہوئی یا کسی اور 
کی نقل کی ہوئی کہانی یا تحریر کو قبول نہیں کیا جائے گا ' بلکہ ایسی کہانی کو 
مقابلے سے خارج کر دیا جائے گا۔

۔ کہانی یا تحریر اردو رسم الخط میں ہونا لازمی ہے۔
۔ کہانی اور تحریر دونوں کے لئے الفاظ کی تعداد کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ 300 تک ہونی چاہئے ۔
۔ کہانی یا تحریر لکھنے کے لیے عمر کی کم سے کم حد 13 سال ہے اور زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ' طلبا و طلبات' نوجوان مردو خواتین ' الغرض کہانی
 نویسی اور تخلیقی تحریر کا شوق رکھنے والے ہر عمر کے افراد مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
۔ چونکہ یہ مقابلہ اردو میں ہے اردو جاننے والے خواتین و حضرات خواہ پاکستان سے ہوں یا باہر سے ' وہ اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
۔ آپ اپنی کہانی رومانوی ' افسانوی ' مزاحیہ ' سائنس فکشن ' جرائم ' نیز کہانی کی کسی صنف میں بھی لکھ سکتے ہیں یا تحریر بھی آپ اپنی مرضی اور دلچسپی کے کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں
 ایک فرد ' صرف ایک کہانی یا تحریر بھیج سکتا ہے ایک سے زیادہ انٹری دینے والے کو مقابلے سے خارج کر دیا جائے گا
۔ جو افراد تحریری مقابلہ میں حصہ لیں گے وہ کہانی نویسی میں حصہ نہیں لے سکتے یعنی آپ 1 وقت میں 1 مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
۔ مقابلے میں حصہ لینے والے ' دلچسب انعامی مقابلے کے منتظمین " کو اس بات کا استحقاق دیں کہ وہ اپنے رسالہ یا کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کی کہانی شائع کر سکتے ہیں بصورت دیگر جو کہانی نویس یا تحریر لکھنے والے اس بات پر رضامند نہ ہوں تو وہ اپنی کہانی یا تحریر کے آخر پر واضح الفاظ میں یہ لکھیں کہ فیس بک پیج مزیدار انعامی مقابلے " ان کی بھیجی ہوئی تحریر کو کسی بھی صورت کہیں بھی پرنٹ میں شائع کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
کہانی بھیجنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2019 رات 10 بجے تک ہو گی ' اس کے بعد موصول ہونے والی انٹریز کو مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا
۔ نتائج کا اعلان انشاء اللہ 5 اگست 2019 کو
ھمارے بلاگ 👇
پر کیا جائے گا ۔
🏆 Prize🏆
تحریری مقابلہ اور مقابلہ کہانی نویسی میں اول آنے والے خوش نصیب افراد کو الگ الگ کیش انعام ( 1000 روپے ) سے نوازا جائیگا ۔
تو پھر سوچ کیا رہے ہیں ؟ کس بات کا انتظار ہے ؟ قلم اٹھایئے اور لکھنا شروع کیجیئے۔
How and where to submit your entry ?
How to Participate ?
ای میل ایڈریس ۔ آپ کہانی اردو رسم الخط میں ' آن لائن بذریعہ Allliiihaaaniii@gmail.com
۔ بذریعہ فیس بک میسنجر
۔ یا بذریعہ وٹس اپ اس نمبر پر بھی 👇
0305-7218603
بھیج سکتے ہیں ۔
Good Luck

You May Also Like

0 COMMENTS