CONTACT US


          ٭٭٭HANI K NOTES٭٭٭حانی کے نوٹس٭٭٭

"__ حانی کے نوٹس __"  تک پہنچنے والے جملہ دوستوں کو خوش آمدید اور السلام علیکم !

انٹرنیٹ کی دنیا بہت وسیع ہے لیکن اس پر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ میں اکثر و بیشتر یہاں  یہ دیکھ کہ انتہائی آبدیدہ  ہوا کہ جب بھی کسی ویب سائیٹ سے کچھ تلاش کرنا چاہا ' بہت   کم ایسے مواقع آئے کہ مجھے اس تک مکمل رسائی حاصل ہوئی ہو ' مجھ جیسا کم علم انسان یہاں بہت دفعہ منزل کی تلاش میں مارا مارا پھرا لیکن ہر دفعہ مجھے 4 قدم آگے لے جایا گیا ' مادیت پرستی کی حوس میں ' بجائے راستے میں پڑے پتھر ہٹانے کے ' 4 ' 5 پتھر یہاں اور رکھ دیئے جاتے ہیں الغرض جھوٹ ' فریب معصوم لوگوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کے اس کے احساسات سے کھیلنا اور اسے اندھے کنویں میں دھکیلنا ایک عام رواج کا درجہ لے چکا ہے ۔

وہاں دوسری طرف اچھے ' خوبصورت اور خوبرو کام کو دیکھ کر جہاں آنکھیں خیرا ہوتی ہیں وہاں دل خوشی اور مسرت سے جھوم اٹھتا ہے کہ کسی بشر نے اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ کے پہلے دوسروں کا بھلا کرنے کا سوچا ہے

اور

 میں علی حانی' ایک  ایسی ہی مثبت سوچ لے کر آپ سب دوستوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں کہ جس سے یہاں تک پہنچنے والے جملہ احباب کی دعائیں لے سکوں ' اور اپنی ذات سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سکھ اور آرام پہنچا سکوں ' باقی میں یہاں نیٹ کی دنیا میں ابھی ایک ادنی سا طالب علم ہوں ' پھر بھی جتنی میری طاقت ہے' میری یہ ہر ممکن کوشش ہو گی کہ آپ سب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہی پہنچا سکوں ' باقی میرے اس پیج تک آنے والے جملہ احباب کی دعائیں نیک تمنائیں ' پر خلوص مشورے اور کام کو مزید بہتر کرنے کی ترغیب اور خوبصورت آرا اور تجاویز مجھے ہر پل اور ہر قدم پر ضرورت پڑیں گی '

سفر تو بہت طویل ہے بحر کیف آپ سب پیارے دوستوں سے یہی گزارش ہے کہ وقتا و قتا اپنا فیڈ بیک ضرور دیتے رہیے گا تا کہ درمیان میں حائل کسی بھی کمی بیشی کو دور کیا جا سکے۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو' اللہ پاک ہم سب کو اپنے نیک ارادوں میں خوشیاں ' کامیابیاں اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ امین !
کسی بھی مشکل کی صورت میں ' یا کچھ پوچھنا چاہیں تو ہم سے مندرجہ ذیل میل پر رابطہ کریں ' شکریہ  !
for any inquiry you may drop a message to us on ـــــ  ٭allliiihaaaniii@gmail.com٭


Share
Tweet
Pin
Share