Short Questions, Islamiat Compulsory 10th.
اسلامیات لازمی نوٹس کلاس 10th
سوال نمبر (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا دعا فرماۂی؟
جواب:اے پرودگار ہم کو کافروں کے ہاتھ سے عذاب نہ دلانا اور ہمارے پرودگار ہمیں معاف فرما ' بے شک تو غالب حکمت والا ہے۔
سوال نمبر (2) حضرت ابراہیم نے کن سے لاتعلقی کا اظہار کیا؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم تم سے اور ان بتوں سے جن کو تم' خدا کے سوا بوجتے ہو ' بے تعلق ہیں۔
سوال نمبر (3) سورت الممتنہ کے آغاز میں اللہ نے ایمان والوں کو کیا ہدایات دی ہیں؟
جواب:اے ایمان والوں میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ۔
سوال نمبر (4) قیامت کے دن منظر کیسا ہوگا؟
جواب: قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناطے کام آہیں گے اور نہ اولاد ' اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالی اس کو دیکھتا ہے۔
سوال نمبر ( 5) نبی کریم کی بیویوں کو گھر میں ٹھہرنے کے ساتھ ساتھ کس بات کی تلقین کی گئی ہے؟
جواب: نبی کریم کی بیویوں کو گھر میں ٹھہرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی تلقین کی گئی ہے کہ وہ نماز قاۂم کریں زکوٰۃ ادا کریں اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کریں۔
سوال نمبر (6) رسول کی فرمانبرداری پر ازواج مطہرات کے لیے کن کن دو انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے؟
جواب: اللہ نے مطہرات کو مخاطب کرتے ہوۂے سورہ احزاب میں فرمایا:"جو تم میں سے خدا اور رسول اکرم کی فرمانبرداری رہے گی اور نیک عمل کرے گی ہم اس کو دگنا ثواب دیں گے اور اس کے لیے ہم نے عزت کی روٹی تیار کر رکھی ہے۔
سوال نمبر (7) منہ بولے بیٹے سے کیا مراد ہے؟
جواب:منہ بولے بیٹے سے مراد ایسا بیٹا ہے جو کسی دوسرے آدمی/عورت سے لے کر پالا جاۂے اور اسے اپنا قرار دیا جاۂے۔
سوال نمبر (8) کس قسم کی غلطی پر کوۂی پوچھ گوچھ نہیں ہوگی؟
جواب: اللہ تعالی نے فرمایا جو بات تم نے غلطی
سے کہی ہو اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں لیکن جو تم جان بوجھ کر کرو گے اس کے بارے میں ضرور تم سے پوچھا جائے گا ۔
سوال نمبر (9) حج کے بارے میں حدیث میں بیان کی گئی فضیلت بیان کریں /نبی کریم نے حج کی کیا فضیلت بیان کی ہے؟
جواب:جس شخص نے حج کیا اور سارے مناسک ادا کیے۔اور اپنی زبان اور ہاتھوں سے دوسرے مسلمانوں کو محفوظ رکھا۔اس کے سابقہ گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔
سوال نمبر (10) نماز جمعہ کی اہمیت کیا ہے؟
جواب: نماز جمعہ کی بہت اہمیت ہے جمعہ تمام دنوں کا سردار ہے۔ اس نماز کی تیاری کرنا،غسل کرنا سنت ہے، اور جمعے کے دن خطبہ سننا واجب ہے۔
سوال نمبر (11) احسان سے کیا مراد ہے؟
جواب: احسان سے مراد ہے نیکی یا بھلاۂی جو کسی بھی شخص سے کی جاۂے احسان کہلاتا ہے۔
سوال نمبر (12) لوگوں کو کس طرح نفع پہنچایا جاسکتا ہے؟
جواب : لوگوں بہت طریقوں سے نفع پہنچایا جا سکتا ہے ' تعلیم کے ذریعے ' اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف سھترا رکھ کے،پڑوسیوں کا خیال رکھ کر اور لوگوں کو اذیت یا تکلیف میں مبتلا ہونے سے بچا کر بھی لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
سوال نمبر (13) علم کا پہلا ادب کیا ہے؟
جواب: علم کا پہلا ادب یہ ہے کہ علم کی بات کو خاموشی اور توجہ سے سنا جاۂے۔
سوال نمبر (14) حج کے چار فواۂد بیان کریں-
جواب: 1۔ حج ادا کرنے سے بندے کے پچھلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔
2۔حج سے انسان کے اندر ضبر تحمل پیدا ہوتا ہے۔
3۔حج سے انسان کا ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔
4۔حج سے ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
سوال نمبر (15) موئذن لوگوں کو کن دو باتوں کی طرف بلاتا ہے؟
جواب:موذن لوگوں کو فلاح (بہتری اور بھلاۂی) اور کامیابی کی طرف بلاتا ہے
سوال نمبر (16) جمعہ کا خطبہ کس چیز کا ذریعہ ہے؟
جواب: جمعہ کا خطبہ اسلامی تعلیمات کے بارے میں راہنماۂی کا ذریعہ ہے۔اس لیے خاموشی اور توجہ سے سنا چاہیئیے۔
سوال نمبر (17) خیرالناس بننے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟
جواب: خیرالناس یعنی لوگوں میں سے سب سے بہترین ' ہمارے پیارے نبی کریم صلی علیہ وسلم نے فرمایا : "مسلمان مسلمان کا بھاۂی ہے وہ اسے کھبی بھی بے یار و مدگار نہیں چھوڑتا آپ نے فرمایا جو شخص فراخی رزق اور لمبی عمر کا خواہشمند ہے اسے چاۂیے کہ وہ صلہ رحمی سے پیش آئے۔"
سوال نمبر (18) زندگی میں حج کتنی بار فرض ہے؟
جواب: اللہ تعالی نے صاحب استطاعت پر حج فرض کیا ہے۔اور اس کی فرضیت زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہے۔ اور جو ایک سے زیادہ دفعہ حج ادا کرتے ہیں ان کو خدا اس کا اجر ضرور دیں گے۔
سوال نمبر (19) حج کن لوگوں پر فرض ہے؟
جواب: حج ایسے لوگوں پر فرض ہے جن کے پاس بیت اللہ تک آنے جانے کا خرچ موجود ہو،صاحب استطاعت ہو ، عاقل ،اور بالغ ہو۔
سوال نمبر (20) روزے کے دو فوائد تحریر کریں۔
روزے سے تقوی پیدا ہوتا ہے۔روزہ شفا اور گناہوں کی بخشش کا باعث ہے۔
سوال نمبر (21) حضور نے نماز اور دین کا باہمی تعلق کس طرح بیان کیا ہے نماز کی اہمیت پر ایک حدیث تحریر کریں۔
جواب: حضور اکرم نے فرمایا کہ نماز دین کا ستون ہے۔جس نے نماز قاۂم کی اس نے نماز کو قاۂم رکھا۔اور جس نے نماز چھوڑی اس نے گویا دین کی عمارت کو گرادیا۔
سوال نمبر (22) "احصان" سے کیا مراد ہے؟
جواب: قرآن نے رشتہ ازواج کو "احصان" کا نام دیا ہے۔ جس کا مطلب ہے قلعہ بند ہوکر محفوظ ہو جانا رشتہ ازواج منسلک ہوجانے کے بعد زوجین محصن بن جاتی ہیں۔
سوال نمبر (23) خاوند کے دو فرائض تحریر کیجیے
جواب:نان ونفقہ دینا۔ حق مہر ادا کرنا۔ وراثت میں حصہ دینا۔
سوال نمبر (24) عائلی زندگی سے کیا مراد ہے؟
جواب: عائلی زندگی سے مراد خاندانی زندگی ہے۔جس میں میاں بیوی' والدین' اولاد اور رشتے ناطے ہوں۔
سوال نمبر (25) اولاد کے فرائض سے متعلق اللہ تعالیٰ نے کیا حکم دیا؟ / والدین کے حقوق بیان کریں۔؟
جواب: اولاد کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ اللہ تعالی کی نافرمانی کے سوا والدین کا ہر حکم بجا لائیں ان سے نرمی سے پیش آئیں۔ اور والدین جب بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں مت ڈانٹیں اور وفات کے بعد ان کی مغفرت کی دعا کریں۔
سوال نمبر (26) والدین کی دو ذمہ داریوں کے نام لکھیے
جواب: اولا کو اچھی تربیت دینا اور ان کے تمام اخراجات برداشت کرنا والدین کی ذمہ داریوں میں شامل ہے یہ اولاد کے حقوق ہیں۔
سوال نمبر (27) عاۂلی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
جواب: عاۂلی زندگی کا مقصد پاکیزہ خاندانی نظام قاۂم کرنا ہے۔اور معاشرہ کو پاکیزہ کرنا اور اسے شیرازہ بندی سے بچانا ہے۔نسل انسانی کی بقا اور افزائش بھی عائلی زندگی کا مقصد ہے۔
سوال نمبر (28) نکاح کے دو فوائد تحریر کریں۔
جواب: 1۔نکاح کے بندھن میں بندھ جانے کے بعد زوجین غیر اخلاقی حملوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔
2۔زوجین جبلتی تسکین حاصل کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے معاون و مدگار بھی بن جاتے ہیں۔
سوال نمبر (29) جہاد کے لغوی اور اصلاحی معنی تحریر کیجیے
جواب:جہاد کے لغوی معنی ہیں محنت اور کوشش کرنا۔جہا کے اصلاحی معنی ہیں۔حق کی سربلندی،دین اشاعت وحفاظت کے لیۂے ہر قسم کی کوشش کرنا اور تمام مالی،جسمانی،اور دماغی قوتوں کو اللہ کی راہ میں صرف کرنا۔
سوال نمبر (30) جہاد کے لیے کونسی شرط ہے؟
جواب:جہاد کے لیے ضروری ہے کہ ایک اسلامی ریاست کی طرف سے باقاعدہ حکم دیا گیا ہو۔علماء مجاہدین نے حالات کے پیش نظر اس کا فیصلہ دیا ہو۔اس کا مقصد مسلمانوں کی مدد،اشاعت اسلام ہو۔
سوال نمبر (31) ہجرت سے کیا مراد ہے؟/ہجرت کی وضاحت اسلام کی رو سے کیجیے
جواب: ہجرت کے معنی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا۔اسلام میں ہجرت کا مفہوم یہ ہے کہ مسلمانوں کا گھر بار چھوڑنا۔ جہاں وہ مظلوم ومحکوم ہوں اسلام پر عمل کرنے کی وجہ سے انہیں تکلیف دی جاتی ہو۔اور یہ منتقلی محض اللہ کی رضا کے لیے ہو۔
سوال نمبر (32) جہاد کی کتنی اقسام ہیں ' نام لکھیں۔
جواب: جہاد کی 4 اقسام ہیں :
جہاد باالنفس، جہاد بالسیف جہاد باالمال اور جہاد باالعلم۔
سوال نمبر (33) غلاموں کے حقوق کے بارے میں خطبہ جنت الوداع میں کیا بیان ہوا ہے؟غلام حقوق بیان کریں۔
جواب: آپ نے فرمایا: غلاموں کا خیال رکھو۔جو تم کھاؤ اس میں سے انہیں کھلاؤ۔جو تم پہنو اسی میں سے انہیں پہناؤ اگر وہ ایسی غلطی کریں جو تم معاف نہ کرسکو انہیں فروخت کردو اور سنزا نہ دو۔
سوال نمبر (34) یتیم کے کوئی سے دو حقوق تحریر کیجیے
جواب:1۔یتیم کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جاۂے
2۔یتیم کا خیال رکھا جاۂے۔
سوال نمبر (35) ہمساۂے کے حقوق کے بارے میں رسول اکرم کا فرمان تحریر کیجیے
جواب:آپ نے فرمایا:مھجے جبرۂیل بار بار پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کرتے رہے یہان تک مھجے خیال پیدا ہونے لگا کہ شاہد اللہ تعالی ہمساۂے کو وراشت میں شریک کردیں۔
سوال نمبر (36) قتل عمد اور غیر عمد میں کیا فرق ہے؟
جواب:قتل عمد سے مراد جان بوجھ کر کسی قتل کرنا یا مارنا۔جبکہ قتل غیر عمد سے مراد کوئی غیرارادی طور پر اتفاقا قاتل کے حملے کی زد میں آجاۂے۔ قتل عمد کی سزا قصاص ہے جبکہ قتل غیر عمد میں کوۂی پھتر یا لاٹھی لگنے سے ہلاک ہو۔اس صورت میں ایک سو اونٹ دینا مقرر ہے۔
سوال نمبر (37) سبق کی ابتدا میں رسول اکرم کو کن باتوں کی تلقین کی گئی ؟
جواب: " اے پغیمبر خدا سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ "
سوال نمبر (38) غزوۂ احزاب میں اہل ایمان کو اللہ تعالی کی تاۂید کیسے حاصل ہوئی ؟
جواب: غزوۂ احزاب میں اللہ تعالی نے تندوتیز سرد ہوا کے ساتھ مومنوں کی مدد کی۔اور نظر نہ آنے والے لشکر بھیجے تیز ہوا نے کفار کو منتشر کردیا ان کے جانور بکھر گئے سازو سامان اڑگیا اس طرح وہ اس قابل نہ رہے کہ میدان میں دوبارہ آکر ٹک سکیں ۔یوں وہ نامراد واپس گھروں کو لوٹ گئے
سوال نمبر (39) آزماۂش کی گھڑیوں میں اہل ایمان اور منافقین کا طرز عمل کیا تھا؟
جواب: آزمائش کی گھڑی میں مومنوں نے کہا یہ وہی ہے جس کا اللہ نے ہم سے وعدہ کیا تھا اس سے ان کا ایمان اور استطاعت اور بھی بڑھ گئی۔اور منافقوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اللہ اور اس کے رسول نے دھوکا کیا۔
سوال نمبر (40) جہاد میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے بارے میں کیا فرمایا گیا؟
جواب:جہاد میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اہل ایمان کے بارے میں انتہائی بخیل ہیں۔جب کوئی خوف آتا ہے تو وہ ایسے آنکھیں گھماتے ہیں جیسے مرنے والا شخص گھماتا ہے اور جب خوف جاتا رہے تو اپنی تیز زبانوں کے ساتھ مومنوں سے آملتے ہیں۔حقیقتا یہ مومن نہیں ہیں اللہ نے ان کے اعمال برباد کردیے ۔
سوال نمبر (41) اللہ تعالی نے ازواج النبی کو کن دو باتوں میں سے کسی ایک کو اختیار کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب: اللہ تعالی نے فرمایا:
" اے پغیمبر کی بیویوں اگر تم دنیا اور اس کی زینت و آرائش کی خواہشمند ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دوں اور اچھی طرح رخصت کر دوں اور اگر تم اللہ اور اس کے پغیمبر اور عاقبت کی طلب گار ہو تو تم میں جو نیکوکاری کرنے والی ہیں ان کے لیے اللہ نے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔"
سوال نمبر (42) سورہ احزاب میں اللہ تعالی نے رسول اکرم کی ازواج مطہرات کو کن احکام اور آداب کی تلقین فرمائی ہے؟
جواب: سورہ احزاب میں رسول اکرم کی ازواج مطہرات کو مندرجہ ذیل احکام و آداب کی تلقین کی گۂی ہے۔
اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کریں۔
اجنبی سے نرم لہجے میں بات نہ کریں
گھروں میں ٹھہری رہیں
جاہلیت کے دنوں میں بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں
نماز پڑھیں اور زکوۃ ادا کریں
اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں۔
سوال نمبر (43) سورت الممتنہ کی روشنی میں اہل ایمان کا دشمن کافروں کے ساتھ کیا رویہ ہونا چاہیے؟
جواب: اہل ایمان کو دشمن کافروں کے ساتھ سخت رویہ رکھنا چاہیے ان کے ساتھ دوستی نہیں رکھنی چاہیے۔اور جو شخص ان سے دوستی رکھے گا وہ ظلم ہے۔
سوال نمبر (44) سورت الممتنہ میں دشمنان حق کی کن باتوں کے سبب انہیں دوست اور رازداں بنانے سے منع کیا گیا ہے؟
جواب: دشمنان حق کو دوست اور رازداں بنانے سے منع اس لئے کیا گیا کیونکہ انہوں نے حق کا انکار کیا مومنوں اور رسول اکرم کو گھروں سے اس وجہ سے نکالا کہ وہ ایمان لاۂے ہیں۔اگر مومنوں سے ملیں تو ان کے سخت دشمن بن جاۂیں۔اور اپنے ہاتھ اور زبانیں مسلمانوں پر دراز کرتے ہیں۔اگر غلبہ پالیں تو یہ بھی پسند کرتے ہیں مومن دوبارہ حالت کفر میں آجاۂیں۔
سوال نمبر (45) جب اہل کفر مسلمانوں پر غلبہ پالیتے ہیں تو ان کا اہل ایمان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟
جواب:جب اہل کفر مسلمانوں پر غلبہ پالیتے ہیں تو وہ ان کے دشمن بن جاتے ہیں۔اور اپنے ہاتھ اور زبانیں مسلمانوں پر دراز کرتے ہیں اور ایزا دیتے ہیں اور وہ خواۂش رکھتے ہیں کہ مسلمان دوبارہ حالت کفر میں آجاہیں۔
سوال نمبر (46) حضرت ابراہیم کے کس اسوہ حسنہ کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوہ حسنہ کی پیروی کا حکم دیا گیا جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ ہم تم سے اور جن کو تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ان سب سے بالکل آزاد ہیں۔ہم تمہارے عقاۂد کے منکر ہیں جب تک تم اللہ کی وحدانیت پر ایمان نہ لائو ۔ہم میں تم میں ہمیشہ کے لئے بغاوت ظاہر ہوگئی ۔
سوال نمبر (47) لے پالکوں کو کس کے نام کے ساتھ پکارنا چاہیے؟
جواب:لے پالکوں کو ان کے اصلی باپوں کے نام سے پکارنا چاہیے اگر ان کے اصلی باپوں کے نام معلوم نہ ہوں تو وہ تمہارے دینی بھاۂی ہیں
سوال نمبر (48)
حج ادا کرنے کے آداب حدیث کی روشنی میں بیان کریں/حج کے دوران کن باتوں کا اہتمام ضروری ہے؟
جواب: حج ایک اہم اسلامی رکن ہے لہذا حج کرتے ہوۂے ضروری ہے کہ صبروتحمل، عفودرگزر اور ایثار سے کام لیا جاۂے کسی مسلمان بھاۂی کی زبان سے دل آزاری نہ کی جاۂے نہ ہاتھ سے تکلیف پہنچاۂی جاۂے۔ اگر حج اس طریقے سے کیا جاۂے تو سابقہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔
0 COMMENTS