Islamic Studies Notes

by - March 03, 2021

               مختصر معروضی سوالات
اسلامیات اختیاری                       کلاس 10th
 
سوال 1  طہارت اخلاق سے کیا مراد ہے ؟
جواب : طہارت اخلاق سے مراد ہے کہ ہر اس بری عادت کو چھوڑ دینا جس سے لوگ نفرت کرتے ہوں ، طہارت اخلاق کہلاتا ہے جیسا کہ جھوٹ، غیبت،حسد، بہتان، چغل خوری ریا کاری، خودغرضی او ظلم جیسی غلاظتوں سے پاک رہنا
سوال 2   سورہ اخلاص کا ترجمہ لکھیں؟
جواب : ترجمہ: (اے نبی کہہ دیجیئے کہ الله ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ ہی اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی کی اولاد ہے ۔ اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر ہے۔
سوال 3  عقیدہ توحید کے انسان کی زندگی پر اثرات لکھیں ؟ یا عقیدہ توحید سے پیدا ہونے والی دو صفات تحریر کیجیئے ؟
جواب:
1. عقیدہ توحید سے انسان میں عزت نفس اور خوداری پیدا ہوتی ہے۔ وہ تمام مخلوق سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔ اس کا سر الله کے سوا دنیا کی کسی دوسری طاقت کے سامنے نہیں جھکتا۔
2. عقیدہ توحید سے انسان کا دل مطمۂن اور پر امید ہوتا ہے، جو لوگ ایمان لاکر اپنے آپ کو ہر طرح کے ظلم و شرک سے بچاۂے رکھتے ہیں،ان کے لیے امن و سلامتی اور اطمیان کی زندگی ہوتی ہے۔
جواب: عقیدہ توحید انسان کی زندگی پر مندرجہ ذیل اثرات مرتب کرتا ہے
1۔ انسان میں جرات و بہادری پیدا ہوتی ہے۔
2- عقیدہ تو حید ' تعصب، تنگ نظری اور گروہ بندی کا خاتمہ کرتا ہے۔
سوال 4  اطاعت رسول کی اہمیت کے حوالے سے ایک حدیث  تحریر کریں ؟
جواب: حدیث مبارکہ ہے کہ :
" تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل مومن نہیں بن سکتا جب تک اس کی خواہشات اس شریعت کے تابع نہ ہوں جس کو میں لے کر آیا ہوں ۔ "
سوال 5  سعادت مند کی تعریف کریں ؟
جواب: سعادت مند وہ ہے جو دوسروں سے سبق حاصل کرے۔
سوال 6   علم کی اہمیت کے بارے میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں ؟
جواب : الله تعالی اپنی مقدس کتاب میں ارشاد فرماتے ہیں :
" کیاعالم اور جاہل برابر ہو سکتے ہیں؟ "
سوال 7  جہاد کی اہمیت بیان کریں ؟
جواب : اگرچہ جہاد ' اسلام کے بنیادی ارکان یعنی ' کلمہ نماز ،زکوۃ، روزہ میں شامل نہیں ہے لیکن پھر بھی جہاد ان تمام ارکان کی روح کی حیثیت رکھتا ہے
جہاد  اسلامی عمارت کی ایک اہم بنیاد اور ڈھال ہے اگر جہاد نہ ہو تو نہ دین باقی رہتا ہے اور نہ   ہی دین کے ارکان ۔
سوال 8   علم الادیان سے کیا مراد ہے؟
جواب : علم الادیان سے مراد دین کے اسرار و رموز اور بنیادی مسائل کا علم ہے۔
سوال 9   عدل اور ظلم میں فرق بیان کریں ؟
جواب :  کسی چیز کو اس کے مناسب مقام پر رکھنا عدل کہلاتا ہے یعنی کسی بھی صورت میں بدلہ دینے میں کمی بیشی نہ کرنا گویا ہر اچھے اور برے کام کا پورا پورا بدلہ دینا 
عدل کہلاتا ہے اور اس میں کمی بیشی کرنا ظلم ہے۔
سوال 10 شرک کے بارے میں الله تعالی نے کیا ارشاد فر مایا؟
جواب : ترجمہ
: بے شک الله'  یہ ہر گز پسند نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے علاوہ اور گناہ جس کے لیے چاہے گا بخش دے گا۔
 سوال 11  حیاء کے کوئی سے دومراتب بیان کریں ؟
جواب: حیا کے دو مراتب مندرجہ ذیل ہیں :
1. احکام امرالہی کی پابندی اور الله کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچنا۔
2. لوگوں کو تکلیف اور اذیت دینے سے باز رہنا۔
سوال 12  معاشی مساوات کی وضاحت کریں ؟
جواب : معاشی مساوات سے مراد یہ ہے کہ معاشرے کے تمام افراد کی بنیادی ضروریات
پوری ہو رہی ہوں اور ہر ایک کو اس کی صلاحیت کے مطابق کام اور معاوضہ ملے۔
سوال 13 جہاد پر ایک آیت یا اس کا ترجمہ تحریر کریں ؟
جواب: ترجمہ:  " جو لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے مارے گئے انہیں مردہ نہ کہو
و ہ زندہ ہیں مگر تم کو ان کی زندگی کا شعور نہیں ۔ "
سوال 14  سماجی انصاف کے متعلق قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں ؟
جواب: ترجمہ :
" اے لوگو! بے شک ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا اور ہم نے تمہیں خاندانوں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔بے شک اللہ کے ہاں تم میں سے سب زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔"
سوال 15 انسان کا سب سے بڑا فرض کیا ہے؟ صرف دو نکات لکھیں ؟
جواب: انسان کا سب سے بڑا فرض  یہ ہے کہ
1۔  وہ الله تعالی کی عبادت کرے   اور 
2۔  اسی کے حکم کے مطابق اپنی زندگی بسر کرے۔
سوال 16  متقین کی دو صفات تحریر کریں ؟
جواب: متقین کی دوصفات مندرجہ ذیل ہیں :
1. وہ ایمان بالغیب رکھتے ہیں ۔
2. وہ الله کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں۔
سوال 17  اسلام کا سب سے بڑا مشن کیا ہے؟
جواب : اسلام کا سب سے بڑا مشن پرامن معاشرے کا قیام ہے جس میں اخوت و
مساوات اور عدل و انصاف کا دور دورہ ہو۔
سوال 18  شکار کے دو آداب لکھیں ؟
جواب: شکار کے دو آداب مندرجہ ذیل ہیں :
1- شکار کے لیے انسان کو دوسروں کی ضرورت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
2- اپنے ذاتی تصرف میں اس قدر چیز لائے جس قدر اس کی ضرورت کے لیے کافی ہو۔
سوال 19  علم کی فرضیت پر کسی ایک حدیث مبارکہ کا ترجمہ تحریر کریں ؟
جواب : ترجمہ : 
" علم کی طلب ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ "
سوال 20   قتل اولاد کے بارے میں الله کا کیا حکم ہے؟
جواب : جاہلیت میں بھوک اور افلاس کے ڈر سے لوگ اپنی اولاد کو قتل کر دیتے تھے۔
ارشاد باری تعالی ہے کہ :
" اپنی اولاد کو معاشی تنگی کے خوف سے قتل نہ کرو۔ الله سب کا رازق و مالک ہے ۔ "
سوال 21  شرک سے کیا مراد ہے؟
جواب: الله کی ذات ، صفات اور افعال میں کسی کو شریک ٹھہرانا شرک کہلاتا ہے۔
سوال 22   طہارت فکر سے کیا مراد ہے ؟
جواب : طہارت فکر سے مراد گندے افکار سے پاک ہوتا ہے۔ یعنی شرک، کفر و الحاد جیسے گندے افکار سے پاک ہونا۔ اللہ تعالی نے اسی فکری نجاست کی وجہ سے مشرکین کو ناپاک قرار دیا ہے۔
سوال 23   والدین کے چار حقوق لکھیں ؟
جواب: والدین کے چار حقوق مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک کریں۔
2- والدین کے کان میں دعائے خیر کریں ۔
3. والدین کے ساتھ محبت و احترام سے بات کریں ۔
4- والدین کے لیے کوئی اسکی بات منہ سے نہ نکالیں جس سے نفرت کا اظہار ہو ۔ 
سوال 24  سماجی انصاف میں کن دو امور کا ہونا ضروری ہے؟
جواب: کسی بھی ملک میں ساجی انصاف کا جائزہ لینے کے لیے مندرجہ ذیل امور کا دھیان رکھنا ضروری ہے:
1. کیا اس ملک کے معاشرے میں تمام افرا بطور انسان برابر ہیں ؟ یعنی کسی فرد کو کسی خاص طبقے،  خاندان ، قوم یا علاقے سے تعلق رکھنے کی بناپر برتری تو حاصل نہیں ہے؟
2- کیا اس ملک میں قانونی مساوات موجود ہے ؟ کیا قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ؟ اور قانون کوسب پر برتری حاصل ہے ؟
سوال 25   قیامت کے منظر کی مختضر وضاحت کریں ؟
جواب: قیامت کے مناظر کو مندرجہ ذیل تین مراحل میں پیش کیا جاتا ہے
پہلا مرحلہ: قیامت حضرت اسرافیل علیہ السلام کے صور پھونکنے پر برپا ہوگی جس میں کائنات کا موجودہ نظام ختم ہوجاے گا۔
دوسرا مرحلہ: حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے جس پر تمام مردے زندہ ہو جاۂیں گے اور اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے۔
تیسرا مرحلہ: اس مرحلے میں تمام لوگوں کے اعمال کا جاۂزہ لیا جاۂے گا ' نیک لوگ جنت میں داخل کر دیئے جاۂیں گے اور بدکار دوزخ میں داخل ہو جاۂیں گے۔
سوال 26  درسی کتاب کے حوالے سے کون سے لوگ ہدایت یافتہ ہیں؟
جواب: درسی کتاب کے حوالے سے وہ لوگ ہدایت یافتہ ہیں جنہوں نے قرآن مجید کو اللہ تعالی کی کتاب سمجھ کر اپنے سینے سے لگایا۔اس کے اوامر پر سختی سے عمل کیا اور اس کے نواہی سے اجتناب کیا۔
سوال 27   چار آسمانی کتابوں کے نام لکھیں۔
جواب: چار آسمانی کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:
1. تورات
2. زبور
3. انجیل
4. قرآن مجید
سوال 28   طہارت کی تین اقسام کے نام تحریر کریں ؟
جواب: طہارت کی تین اقسام کے نام درج ذیل ہیں:
1.طہارت اخلاق
2.طہارت فکر
3.طہارت لباس
سوال 29  اسم ضمیر  کی دو اقسام تحریر کریں؟
جواب: اسم ضمیر کی دو اقسام درج ذیل ہیں
1. اسم ضمیر متصل
2. اسم منفصل
سوال 30   تمام انسانیت کا قاتل کون ہیں؟
جواب: ایک انسان کو بلا وجہ قتل کرنے والا تمام انسانیت کا قاتل ہے۔
سوال 31 عصیبت سے کیا مراد ہے؟
جواب: اپنی قوم، خاندان یا وطن سے محبت کرنے کا نام عصیبت نہیں بلکہ یہ اس بات کا نام ہے کہ ظلم میں اپنی قوم کی مدد کرے اور قوم کی محبت تجھے اس قدر اندھا کردے کہ ظلم میں بھی اس کی مدد کرنا جاۂز سمجھے۔ظلم میں اپنی قوم کی محبت کرنا عصیبت کہلاتا ہے۔
سوال 32   علم کے دو فاۂدے لکھیں ؟
جواب:
1۔ علم کے ذریعے انسان فرشتوں کے اعلی درجات تک پہنچ سکتا ہے۔
2۔ الله تعالی علم کے ذریعے قوموں کو سربلندی عطا فرماتا ہے۔
سوال 33  الله تعالی کسی قوم کو سلطنت کس بنا پر دیتا ہے؟
جواب: اللہ تعالی کسی قوم کو سلطنت علم کی بنا پر دیتا ہے۔
سوال 34   قصاص لیتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟
جواب: قصاص لیتے وقت مندرجہ  ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
1۔ قتل کرنے سے پہلے یا بعد ناک، کان وغیرہ نہیں کاٹنے چاہییں۔
2۔ صرف جان کے بدلے جان لینے کی اجازت ہے
3۔ جو شخص' جوش انتقام میں شرعی قصاص سے تجاوز کرے گا تو وہ مظلوم کی بجاۂے ظالم بن جائے گا اور معاملہ برعکس ہو جاۂے گا۔
سوال 35  بغیر تحقیق بات کہنے یا کرنے سے کیوں منع کیا گیا ہے؟
جواب: بغیر تحقیق بات کہنے یا کرنے سے اس لیے منع کیا گیا ہے کہ محض گمان پر بھروسہ کرتے ہوۂے کوۂی بات کہنا یا کرنا درست نہیں کیونکہ اس سے معاشرے میں فساد پیدا ہوتا ہے۔
سوال 36  رسول اکرم حضرت محمد نے فحش اور حیا میں کیا فرق بیان کیا؟
جواب:ارشاد نبوی ہے:
فحش جس چیز کے ساتھ لگ جاتا ہے اسے عیب دار کردیتا ہے اور حیا جس چیز کے ساتھ لگ جاتی ہے اسے زینت دے دیتی ہے۔
سوال نمبر 37  حقوق کی تین اقسام لکھۂے۔
جواب : حقوق کی تین اقسام مندرجہ ذیل ہیں:
1. حقوق الله
2. حقوق النفس
3. حقوق العباد
سوال 38  تخلیق جن وانس کا کیا مقصد ہے؟
جواب: تخلیق جن وانس کا مقصد عبادت الہی ہے۔
سوال 39   الرقاب کی وضاحت کریں۔
جواب: الرقاب سے مراد ہے وہ لوگ ہیں جو غلامی یا قرض کے بوجھ سے خود کو آزاد کرلیں یہ لوگ مالدار لوگوں کی امداد کے مستحق ہوتے ہیں۔
اسلام جب دنیا میں آیا تو غلامی کا دور دورہ تھا اسلام نے ایسی تدابیر اختیار کیں کہ غلامی رفتہ رفتہ ختم ہوتی گئی۔ اسلام نے غلاموں کی رہاۂی میں خرچ کرنے پر تاکید کی۔
سوال 40  رحم کے حوالے میں حدیث کا مفہوم بیان کریں ؟
جواب:"وہ شخص ہم میں سے جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کھائے اور بڑوں کا احترام نہ کرے۔"
اس حدیث مبارکہ میں آداب معاشرت کا ایک زریں اصول سمجھایا گیا ہے کہ بڑوں کی عزت کی جاۂے اور چھوٹوں پر رحم کیا جاۂے۔جو بڑوں کی عزت نہیں کرتا اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش نہیں آتا وہ امت رسول محمدی سے خارج ہے۔
سوال 41  رسول کریم پر ایمان کے تین پہلو تحریر کریں ؟
جواب: 1.آپ خدا کے سچے اور آخری پغیمبر ہیں۔
2.آپ کی ہدایت نہایت مکمل ہے۔
3.آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آۂے گا۔
سوال 42  اسم ضمیر کی تعریف کیجۂے۔
جواب اسم ضمیر وہ اسم ہے جو غاۂب، مخاطب یا متکلم پر دلالت کرے۔
سوال 43  غیبت کسے کتہے ہیں؟
جواب کسی کی عدم موجودگی میں ایسی بات کہنا کہ اگر وہ اس کے سامنے کہی جائے تو اسے ناگوار گزرے، غیبت کہلاتی ہے۔
سوال نمبر 44   تکبر سے کیا مراد ہے؟
جواب تکبر کا مطلب ہے اپنے آپ کو بڑا سمجھنا اور دوسروں کو کم تر خیال کرنا ۔ ایک متکبر  شخص دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ 
سوال 45  حقوق النفس سے کیا مراد ہے؟
جواب: حقوق النفس سے مراد اپنے نفس کے حقوق ہیں۔ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ زندگی کو نعمت خداوندی سمحجھے اور خدا داد جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی قوتوں کو تباہی سے بچانے کی کوشش کرے، اسلام ' بے جا نفسانی خواہشات میں ڈوبے رہنے کو نا پسندیدہ کرتا ہے۔انسان کے ذمہ اپنے نفس کا اہم حق یہ ہے کہ اس کی عزت وقار کا خیال رکھے۔
سوال 46  اسلامی عبادت کے کوۂی دو مقاصد تحریر کریں ؟
جواب: اسلامی عبادت کے دو مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
1. اطاعت الٰہی
2. تزکیہ نفس۔
سوال 47  منافقت سے کیا مراد ہے؟
جواب ظاہر اور باطن میں تضاد کو منافقت کہا جاتا ہے۔نفاق ایک قلبی بیماری ہے منافقین کی سرکشی کے باعث اس میں اضافہ ہو جاتا ہے ان کا خیال ہوتا ہے کہ منافقت کی وجہ سے انہیں کچھ فاۂدہ پہنچ جاۂے گا لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔
سوال 48  الله کے راستے میں خرچ کرنے کو قرآن مجید نے کس مثال سے بیان کیا؟
جواب: اللہ تعالی نے اپنی راہ میں خرچ کرنے کو اس طرح بیان کیا ہے جیسے ایک دانہ کہ اس سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اپنے مال کو سات سو گنا زیادہ کرنا ہے۔
سوال 49  حسد کی مزمت میں رسول پاک نے کیا ارشاد فرمایا؟
جواب: رسول اکرم نے ارشاد فرمایا:حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو۔
سوال نمبر 50  مسلمانوں کی کون سی دو چیزیں دوسرے مسلمان پر حرام ہیں
جواب:
1.   خون  اور
 2.  مال
سوال نمبر 51  پہلی وحی کا ترجمہ لکھے۔
جواب:
" اپنے پرودگار کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا جس نے انسان کو لوتھڑے پیدا کیا ۔پڑھ اور تیرا پرودگار وہ ہے جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا۔انسان کو وہ علم سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔"
سوال نمبر 52  اصلاحی معنوں میں عقیدہ توحید سے کیا مراد ہے؟
جواب: اصلاحی معنی میں عقیدہ توحید سے مراد ہے کہ اس بات کا اعتقاد رکھنا کہ اللہ تعالی اپنی ذات، صفات اور فعل میں یکتا اور بے نفس ہے۔ وہ ذات اقدس کسی کی متحاج نہیں بلکہ سب اس کے متحاج ہیں۔
سوال 53  اللہ تعالی نے حضور کی اتباع کو اپنی محبت اور رضا کا ذریعہ بتایا ہے۔قرآنی آیت کا حوالہ دیں۔
جواب: اللہ تعالی نے بہت سے مقامات پر آپ کی اتباع کو اپنی محبت و رضا کا ذریعہ بتایا ہے۔سورہ آل عمرآن میں' ارشاد ربانی ہے:
ترجمہ:"اے الله کے رسول! کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری فرمانبداری کرو اور اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کردے گا۔"
سوال 54  علم معیشت کی تعریف کیجیے ؟
جواب: علم معیشت وہ علم ہے جس پر معاش کا دار و مدار ہے۔کہ اس میں علم معاش ، ہنر، پیشہ وغیرہ سب شامل ہیں علم کا حاصل کرنا اور اس پر عمل پیرا ہونا ایک اسلامی فریضہ ہے۔
سوال نمبر 55   قتال فی سبیل اللہ سے کیا مراد ہے؟
جواب: خدا کی راہ میں کفار اور مشرکین سے جنگ کرنا اور جان کی بازی لگا کر اسلام کی سربلندی کے لیے کوشش کرنا جہاد کی آخری منزل ہے۔قرآن میں جہاد کی اس منزل کو قتال فی سبیل اللہ کہا گیا ہے۔

You May Also Like

0 COMMENTS